الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� راوئ حدیث : (سیدنا مالک بن حویرث لیثی رضی اللہ عنہ) حویرث کی ”حا“ پر ضمہ، ”واؤ“ پر فتحہ،...
� راوئ حدیث:
(سیدنا مالک بن حویرث لیثی رضی اللہ عنہ) حویرث کی ”حا“ پر ضمہ، ”واؤ“ پر فتحہ، ”یا“ ساکن اور ”راء“ مکسور ہے۔ ان کی کنیت ابوسلمان ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حصول تعلیم دین کے لیے آئے تھے اور بیس روز تک آپ کے پاس قیام کیا۔ جب واپس جانے لگے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”راستے میں جب نماز کا وقت ہو جائے تو تم میں سے کوئی ایک اذان کہے اور جو تم میں سے عمر میں بڑا ہو وہ جماعت کرائے۔“ اس سے یہ مسئلہ معلوم ہوا کہ مسافروں کو بھی اذان اور جماعت کا اہتمام کرنا چاہیے۔ انفرادیت کی بجائے اجتماعیت کو برتری اور فضیلت حاصل ہے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 155