الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ولاء اس شخص کے لیے ہے جو قیمت ادا کر کے...
حدیث حاشیہ:
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”ولاء اس شخص کے لیے ہے جو قیمت ادا کر کے اسے آزاد کرتا ہے۔
“ اس کا مطلب یہ ہے کہ ولاء قابل انتقال حق نہیں ہے، یعنی فروخت اور ہبہ کرنے سے دوسرے کو منتقل نہیں ہو سکتا، عنوان کا یہی مقصد ہے۔
(2)
علامہ خطابی فرماتے ہیں:
ولاء نسب کی طرح ہے، جس نے آزاد کیا ولاء اسی کا حق ہے، جیسے کسی کے ہاں بچہ پیدا ہو تو نسب بھی اسی کا ثابت ہو گا۔
اگر وہ غیر کی طرف منسوب ہو تو اس کے والد سے یہ نسب منتقل نہیں ہو سکتا۔
اسی طرح ولاء بھی اپنے محل سے منتقل نہیں ہو گی، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
”ولاء بھی نسب کی طرح ایسا رشتہ ہے جسے فروخت نہیں کیا جا سکتا اور نہ اسے بطور ہبہ ہی دیا جا سکتا ہے۔
“ (صحیح ابن حبان، البیوع، حدیث: 4929)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2536