🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) اس حدیث سے ثابت ہوا کہ عربوں کو نہ صرف غلام لونڈی بنایا جا سکتا ہے...
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ عربوں کو نہ صرف غلام لونڈی بنایا جا سکتا ہے بلکہ ایسی لونڈیوں سے جماع بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن اس امر پر اتفاق ہے کہ ایک حیض آ جانے کے بعد لونڈی سے جماع کرنا جائز ہے تاکہ اس کا رحم فارغ ہو جائے۔
(2)
عزل، خاوند بیوی کا ایک نجی معاملہ ہے اسے بنیاد بنا کر فیملی پلاننگ کے متعلق ”قومی تحریک“ چلانا کسی طرح بھی جائز نہیں۔
اس کے متعلق مکمل بحث کتاب النکاح میں آئے گی۔
بإذن اللہ تعالیٰ
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2542