الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: لوگ رسول اللہ ﷺ کی خوشنودی کے لیے یہ اہتمام کرتے تھے کہ حضرت عائشہ ؓ کی...
حدیث حاشیہ:
لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی کے لیے یہ اہتمام کرتے تھے کہ حضرت عائشہ ؓ کی باری کے دن کا انتظار کرتے۔
دوسری ازواج کو یہ اہتمام ناگوار گزرا تو انہوں نے مل کر اس کے متعلق احتجاج کیا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ آپ لوگوں کو تحائف کے متعلق ہدایت کریں کہ وہ کسی خاص دن کا انتظار نہ کیا کریں بلکہ آپ جس گھر میں تشریف فرما ہوں ہدایا وہاں بھیج دیا کریں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کی طرف کوئی توجہ نہ دی کیونکہ اس معاملے میں آپ کا کوئی کردار نہ تھا، نہ آپ کے حکم سے لوگوں نے یہ عادت بنائی تھی اور آپ کے لیے انہیں روکنا مناسب بھی نہیں تھا۔
اس احتجاج کی تفصیل اگلی حدیث میں بیان ہوئی ہے۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2580