🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت اسماء ؓ سیدنا ابوبکر ؓ کی صاجزادی ہیں۔ حضرت زبیر بن عوام ؓ ان کے شوہر...
حدیث حاشیہ:
حضرت اسماء ؓ سیدنا ابوبکر ؓ کی صاجزادی ہیں۔
حضرت زبیر بن عوام ؓ ان کے شوہر نامدار ہیں۔
انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا:
میرے پاس تو خاوند کا مال ہوتا ہے، اس سے صدقہ کرنا کیا حیثیت رکھتا ہے؟ آپ نے فرمایا:
”مال شوہر کا سہی لیکن بیوی اس میں سے خرچ کر سکتی ہے۔
صدقہ بھی کر سکتی ہے“ اس سے امام بخاری ؒ نے یہ ثابت کیا ہے کہ خاوند والی عورت کا ہبہ صحیح ہے کیونکہ صدقے اور ہبے کا ایک ہی حکم ہے۔
امام مالک ؒ کا موقف ہے کہ خاوند کی اجازت کے بغیر بیوی کا ہبہ کرنا صحیح نہیں اگرچہ وہ صاحب عقل ہو مگر تہائی مال کی حد تک اسے ہبہ کرنے کی اجازت ہے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2591