🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) رسول اللہ ﷺ نے اس لڑکے سے کہا: ’’وہ اپنا حصہ بزرگوں کو ہبہ کر دے۔...
حدیث حاشیہ:
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکے سے کہا:
”وہ اپنا حصہ بزرگوں کو ہبہ کر دے۔
“ اور بزرگ تعداد میں ایک سے زیادہ تھے۔
ان کا حصہ مشترک اور مشاع تھا، اس سے مشترکہ ہبہ کا جواز ثابت ہوا کہ ایک چیز کئی اشخاص کو مشترک طور پر ہبہ کی جا سکتی ہے۔
ابن بطال نے لکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکے سے وہ حصہ طلب فرمایا جو مشاع تھا اور دوسروں سے الگ نہیں ہوا تھا۔
اس سے مشاع کے ہبہ کا جواز ثابت ہوا۔
(فتح الباري: 277/5)
اگر مشترک چیز کا ہبہ جائز نہ ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس لڑکے سے اجازت طلب نہ کرتے۔
(2)
واضح رہے کہ حدیث میں ”لڑکے“ سے مراد حضرت ابن عباس ؓ ہیں جو بعد میں حبر الأمة اور ترجمان القرآن کے لقب سے مشہور ہوئے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2602