🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: رسول اللہ ﷺ کی طرف سے ملنے والا تبرک گویا ایک ہبہ تھا اور وہ تقسیم شدہ...
حدیث حاشیہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ملنے والا تبرک گویا ایک ہبہ تھا اور وہ تقسیم شدہ نہیں تھا۔
حافظ ابن حجر ؒ لکھتے ہیں:
امام بخاری ؒنے اس حدیث سے ہبہ مشاع ثابت کیا ہے اور یہی حق ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑکے سے فرمایا:
”وہ اپنا حصہ بزرگوں کو ہبہ کر دے۔
“ اور اس کا وہ حصہ ابھی تک مشترک تھا، اس سے غیر تقسیم شدہ چیز کا ہبہ ثابت ہوا۔
(فتح الباري: 277/5)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2605