الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) جب مسلمان ہجرت کر کے مدینہ طیبہ آئے تو انصار نے بڑی فیاضی سے پیشکش کی...
حدیث حاشیہ:
(1)
جب مسلمان ہجرت کر کے مدینہ طیبہ آئے تو انصار نے بڑی فیاضی سے پیشکش کی کہ اے اللہ کے رسول! ہماری زمینیں اور ہمارے باغ مہاجرین میں تقسیم کر دیں لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی اجازت نہ دی، آخر یہ طے ہوا کہ مہاجرین باغوں میں محنت کریں گے اور پھل وغیرہ تقسیم کر لیا جائے گا۔
(2)
صحیح مسلم میں اس کی مزید وضاحت ہے کہ ایک شخص اپنے نخلستان میں سے چند ایک درختوں کا پھل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا کرتا تھا، جب بنو قریظہ اور بنو نضیر کے باغات آپ کے قبضے میں آئے تو آپ نے دوسروں کے دیے ہوئے درخت واپس کر دیے۔
(صحیح مسلم، الجھاد، حدیث: 4604(1771)
حضرت انس ؓ کہتے ہیں:
میرے عزیزوں نے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا تاکہ میں بھی ان درختوں کی واپسی کا مطالبہ کروں جو انہوں نے آپ کو دیے تھے۔
چونکہ آپ نے وہ درخت ام ایمن ؓ کو دیے دیے تھے، اس لیے جب وہ درخت واپس کیے تو ام ایمن ؓ آئیں اور ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہنے لگیں میں تو وہ درخت تمہیں واپس نہیں کروں گی، بالآخر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دس گنا درخت دے کر راضی کیا۔
(فتح الباري: 301/5)
احمد بن شبیب کی روایت کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خاص حصے میں سے ام ایمن ؓ کو درخت عطا فرمائے۔
ان دونوں روایات میں کوئی تضاد نہیں۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2630