الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) اس میں کوئی شک نہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت زبیر ؓ کو جو پہلے...
حدیث حاشیہ:
(1)
اس میں کوئی شک نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر ؓ کو جو پہلے حکم دیا تھا اس میں فریقین کے لیے وسعت اور رعایت تھی، لیکن جب انصاری نے اس رعایت کو غلط رنگ دیا تو قاعدے اور ضابطے کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر ؓ کو پورا پورا حق دیا۔
اس آیت کریمہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کو ایمان کی بنیاد قرار دیا گیا ہے۔
(2)
امام بخاری ؒ کا مقصد یہ ہے کہ جب حاکم فریقین کو آپس میں صلح کا حکم دے لیکن کوئی فریق اس پر دل و جان سے آمادہ نہ ہو تو پھر حسب قاعدہ کاروائی کرنا ہو گی اور قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا جس میں کسی کے لیے رعایت کا پہلو نہیں ہو گا۔
واللہ أعلم

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2708