الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: قرض کے متعلق صلح کا مطلب یہ ہے کہ اس میں کچھ کمی کر دی جائے۔ اس...
حدیث حاشیہ:
قرض کے متعلق صلح کا مطلب یہ ہے کہ اس میں کچھ کمی کر دی جائے۔
اس کی دو صورتیں ہیں:
ایک یہ ہے کہ آئندہ ادائیگی کے وعدے پر اس میں کمی کر دی جائے جیسا کہ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد پاتے ہی حضرت کعب بن مالک ؓ نے اپنے مقروض کا نصف قرض معاف کر دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اٹھو اور باقی ماندہ نصف جلد ادا کر دو۔
“ دوسری یہ ہے کہ نقد ادا کرنے پر اس میں سے کچھ کم کر دیا جائے، یعنی تین سو روپے قرض کی فوری ادائیگی پر ایک سو روپیہ چھوڑ دیا جائے، دو سو روپیہ وصول کر کے مقروض کو رہا کر دیا جائے۔
حدیث میں نقد ادائیگی کا ذکر نہیں ہے۔
امام بخاری ؒ نے نقد کو قرض پر قیاس کیا ہے۔
جب قرض میں صلح ہو سکتی ہے تو نقد ادائیگی میں بطریق اولیٰ صلح ہونی چاہیے۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2710