الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «النِّدَاءَ» اذان۔ «رَبَّ» منصوب ہے منادٰی سے بدل ہونے کی وجہ سے، یا پھر یہ دوسرا...
� لغوی تشریح:
«النِّدَاءَ» اذان۔
«رَبَّ» منصوب ہے منادٰی سے بدل ہونے کی وجہ سے، یا پھر یہ دوسرا مستقل منادٰی ہے اور مضاف ہو رہا ہے
«هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ» کے قول کی طرف۔ «الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ» اس دعوت سے مراد توحید کی دعوت ہے۔ اس کے مکمل ہونے کی وجہ سے اسے «تَامَّة» کے لفظ سے بیان کیا گیا ہے، اس لیے کہ دعوت توحید ہی کاملیت اور تمامیت کا استحقاق رکھتی ہے، اس کے علاوہ سب کچھ نقص اور فساد کی زد میں ہے۔
«وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ» قیامت تک باقی رہنے والی نماز۔
«اَلْوَسِيلَةَ» اس کی وضاحت خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان مبارک سے فرما دی ہے کہ وہ جنت میں ایک مقام ہے، اللہ کے بندوں میں سے ایک بندے کو ملے گا اور مجھے توقع ہے کہ وہ بندہ میں ہی ہوں گا۔ [صحيح مسلم، الصلاة، باب استحاب القول مثل قول المؤذن لمن۔۔۔ حديث: 384]
«وَالْفَضِيلَةَ» اس مرتبے کو کہتے ہیں جو ساری مخلوق سے برتر ہو۔
«وَابْعَثْهُ» آپ کو وہاں پہنچا دے، بھیج دے۔
«مَقَامًا مَحْمُودًا» یہ وہ مقام ہے جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن رب کائنات کے حضور سجدہ ریز ہوں گے اور اللہ تعالیٰ کی ان کلمات کے ساتھ حمد و ستائش کریں گے جو اس موقع پر انہیں الہام کیے جائیں گے۔ اس سے پہلے ان کا علم آپ کو نہیں ہو گا اور اسی دعا و درخواست کی وجہ سے آپ کو شفاعت کبریٰ کی اجازت ہو گی۔ [صحيح البخاري، التوحيد، باب قول الله تعالىٰ: «وُجُوْهٌ يَّوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ» ، حديث: 7440]
«حُلَّتْ» واجب ہو جائے گی۔ میری شفاعت کا مستحق قرار پائے گا۔
«الَّذِي وَعَدْتَهُ» جس کا وعدہ قرآن مجید کی سورۂ بنی اسرائیل [آيت: 79] میں کیا گیا ہے۔
فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث سے ثابت ہوا کہ اذان سننے کے بعد اس دعا کا پڑھنا مسنون ہے اور اس کی فضیلت بھی بڑی ہے۔ اس سے بڑا شرف اور فضل کیا ہو گا کہ پڑھنے والے کے لیے بروز قیامت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت لازمی ہو گی۔ جس کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سفارش فرمائی وہ بالآخر جنت میں چلا ہی جائے گا۔
➋ ”مقام محمود“ کا ذکر قرآن مجید میں سورۂ بنی اسرائیل کی آیت (79) میں ہے «عَسيٰ اَنْ يَّبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا» یعنی امید ہے کہ آپ کا رب آپ کو مقام محمود پر پہنچا دے گا۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 159