🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ بہت صحابہ کرام ؓ احتیاط کے پیش نظر کثرت روایت سے پرہیز کیا کرتے،تاکہ ایسا نہ...
حدیث حاشیہ:
1۔
بہت صحابہ کرام ؓ احتیاط کے پیش نظر کثرت روایت سے پرہیز کیا کرتے،تاکہ ایسا نہ ہو کہ معمولی سی کمی بیشی کی وجہ سے گناہ میں مبتلا ہو جائیں۔
2۔
غزوہ اُحد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صرف حضرت سعد ؓاور حضرت طلحہ ؓ رہ گئے تھے حضرت طلحہ کا ہاتھ اس لیے شل ہو گیا تھا کہ وہ مشرکین کے وار کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بذریعہ ہاتھ بچاتے تھے۔
حضرت سعد ؓبھی بہترین تیر انداز تھے اور جنگ احد میں انھوں نے ثابت قدمی کامظاہرہ کیا تھا وہ بھی اپنے حالات بیان کرتے تھے تاکہ لوگ ان کی اقتدا کریں۔
اس نیت سے بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2824