🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ رسول اللہ ﷺنے خندق کھودنے میں خود حصہ لیاتاکہ دوسرے صحابہ کرام ﷺ آپ کے نقش...
حدیث حاشیہ:
1۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خندق کھودنے میں خود حصہ لیاتاکہ دوسرے صحابہ کرام صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس معرکہ حق وباطل میں سرگرم عمل ہوں۔
2۔
عرب میں خطرے کے وقت خندق کھودنے کا رواج نہیں تھا۔
حضرت سلمان فارسی ؓکے مشورے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خندق کھودنے کاحکم دیا۔
واضح رہے کہ یہ غزوہ 4ہجری میں ہوا۔
امام بخاری ؒ کا بھی اسی طرف میلان ہے۔
اب دور حاضر میں حالات بدل گئے ہیں، جنگ زمین پر نہیں بلکہ فضا میں لڑی جاتی ہے، اس لیے اس کے مطابق جنگی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2834