الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (فَأَقْبَلُوا هُنَالِكَ) کے دو مفہوم ہیں۔ ’’ایک یہ کہ آپ کے پاس آنے والے وہ نوجوان مسلمان...
حدیث حاشیہ:
(فَأَقْبَلُوا هُنَالِكَ)
کے دو مفہوم ہیں۔
”ایک یہ کہ آپ کے پاس آنے والے وہ نوجوان مسلمان تھے جنھوں نے کفار سے پیٹھ پھیر لی تھی۔
جب یہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے تو کچھ تو اپنے اپنے راستے پر چلے گئے اور کچھ وہیں آپ کے پاس رک گئے آپ نے ان کی دوبارہ صف بندی کی اور ہلابول دیا۔
(حملہ کر دیا)
۔
“ اور دوسرا احتمال یہ ہے۔
”مسلمانوں کے شکست کھانے کے بعد کفار آپ کے سامنے آئے ہوں اور ان کی طرف سے آپ پر حملہ کرنے کا بیان ہو۔
“ دونوں صورتوں میں یہ بات سامنے آئی کہ ہزیمت کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں کی دوبارہ صف بندی کی اور اپنی سواری سے اتر کر اللہ تعالیٰ سے اپنی نصرت و فتح کی دعا مانگی اس دعا کا بیان آئندہ احادیث میں آئے گا۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2930