🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ بحرین کے گورنر کے پاس رسول اللہ ﷺ کا خط لے جانے والے حضرت عبد اللہ...
حدیث حاشیہ:
1۔
بحرین کے گورنر کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خط لے جانے والے حضرت عبد اللہ بن حذافہ سہمی ؓ تھے۔
کسریٰ کو خط پہنچانے کا طریقہ یہی تھا کہ پہلے اس کے گورنر دیا جائے،پھر وہ خود شاہ ایران کو پہنچائے جب کسریٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خط پھاڑ دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق بددعا فرمائی کہ اس نے میرا خط نہیں پھاڑا بلکہ خود کو ٹکڑے ٹکڑے کیا ہے۔
چنانچہ وہ خود اور اس کی حکومت پاش پاش ہو گئی۔
آخر کار اہل فارس نے ایک عورت کو اپنا سر براہ بنایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”وہ قوم کبھی کامیاب نہیں ہو گی جس نے حکومت کے معاملات عورت کے سپرد کر دیے۔
“ چنانچہ حضرت عمر فاروق ؓ کے دور میں ایران کا آتش کدہ بجھا کر وہاں اسلامی پرچم لہرادیا گیا۔
2۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے اہل فارس کو دعوتی خط لکھا پھر ان سے جہاد کیا۔
امام بخاری ؒ کا موقف بھی یہی ہے کہ پہلے دعوت اسلام دی جائے۔
اگر غیر مسلم اسے قبول نہ کریں تو پھر ان سے جہاد و قتال کیا جائے جبکہ بعض کا خیال ہے کہ اب دعوت اسلام پھیل چکی ہے لہٰذا اب قتال ہی ہو گا۔
امام مالک ؒ فرماتے ہیں۔
جس کی رہائش دارالاسلام سے دور ہے اسے تو دعوت دی جائے لیکن قریب رہنے والے کو دعوت کی ضرورت نہیں۔
بہر حال جن لوگوں کو دعوت نہیں پہنچی ان کے ساتھ اس دعوت سے پہلے جنگ وقتال جائز نہیں جب تک انھیں دعوت دے کر اتمام حجت نہ کردی جائے۔
واللہ أعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2939