🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ غزوہ خیبر کا پس منظر یہود کی مسلسل غداری اورطبعی فساد انگیزی تھا۔ انھیں دعوت اسلام...
حدیث حاشیہ:
1۔
غزوہ خیبر کا پس منظر یہود کی مسلسل غداری اورطبعی فساد انگیزی تھا۔
انھیں دعوت اسلام پہنچ چکی تھی،اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں سزا دینا چاہی۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت ان پر حملہ آور ہوئے۔
انھیں سنبھلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
2۔
ایک روایت کے مطابق حضرت انس ؓ فرماتے ہیں:
ہم خیبر میں اس وقت پہنچے جب سورج چمک رہا تھا۔
(صحیح مسلم، الإیمان، حدیث: 4666(1365)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2945