الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ اس عنوان اور پیش کردہ حدیث کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی مجاہد نے جہاد...
حدیث حاشیہ:
1۔
اس عنوان اور پیش کردہ حدیث کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی مجاہد نے جہاد کے لیے جاتے وقت کچھ مزدور اپنی ضروریات کے لیے اپنے ساتھ لے لیے تو کیا یہ مزدور اپنی مزدوری لینے کے بعد مال غنیمت کے بھی حق دار ہوں گے یا نہیں؟ کچھ علماء کا موقف ہے کہ انھیں مال غنیمت سے کوئی حصہ نہیں دیا جائے گا جبکہ دوسرے علماء کہتے ہیں:
اگرانھوں نے جنگ میں شرکت کی ہے اگرچہ اجرت ہی پر کیوں نہ ہوتو انھیں مزدوری کے علاوہ مال غنیمت سے بھی حصہ دیا جائے گا۔
2۔
امام بخاری ؒنے اس حدیث سے استنباط کیا ہے کہ آزاد آدمی کو اجرت پر جہاد کے لیے ساتھ لے جانا جائز ہے اور اسے غنیمت سے حصہ بھی دیا جائے گا۔
کیونکہ آیت غنیمت ہر قسم کے مسلمان کو شامل ہے،خواہ وہ مزدور ہو یا مالک۔
ابوداؤد ؒ کی ایک روایت میں مزید وضاحت ہے کہ حضرت یعلیٰ ؒ کہتے ہیں:
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ میں جانے کا اعلان کیا تو میں اس وقت بوڑھا تھا،میرا کوئی خادم بھی نہیں تھا،میں نے کسی مزدور کی تلاش شروع کی کہ جسے میں مال غنیمت سے کچھ حصہ مزدوری دوں،چنانچہ میں نے ایک آدمی تلاش کرلیا۔
جب کوچ کا وقت آیا تو اس نے کہا:
پتہ نہیں تجھے غنیمت کا حصہ ملے یا نہ ملے،اس لیے میری مزدوری طے کر دیں۔
میں نے تین دینار اس کی مزدوری طے کردی۔
“ (سنن أبي داود، الجھاد، حدیث: 2527)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2973