🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: سفر میں نہ تو نیند پوری ہوتی ہے اور نہ کھانے پینے ہی میں کوئی مزہ آتا...
حدیث حاشیہ:
سفر میں نہ تو نیند پوری ہوتی ہے اور نہ کھانے پینے ہی میں کوئی مزہ آتا ہے۔
تھکاوٹ و مشقت اس کے علاوہ ہوتی ہے گرمی سردی بھی برداشت کرنا پڑتی ہے۔
رات کو چلنا خوف و ہراس اور اہل و اولاد کی جدائی مزید پریشانی کا باعث ہے۔
ان حالات میں عقل و طبیعت کا تقاضا ہے کہ جب مسافر اپنی ضرورت و حاجت پوری کر لے جس کے لیے اس نے سفر کیا تھا تو اسے فوراً گھر آجانا چاہیے۔
واللہ أعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3001