🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ قیدیوں کو قتل کرنا جائز نہیں ۔ امام بخاری ؒنے...
حدیث حاشیہ:
1۔
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ قیدیوں کو قتل کرنا جائز نہیں۔
امام بخاری ؒنے ثابت کیا ہے کہ حالات اگر تقاضا کریں تو ایسا کرنا جائز ہے بلکہ اسے باندھ کر بھی مارا جا سکتا ہے چنانچہ ابن خطل کے ساتھ یہی برتاؤ کیا گیا۔
وہ بدبخت مسلمان ہونے کے بعد مرتد ہوا پھر وہ ایک مسلمان کا نا حق خون کر کے کافروں سے جا ملا اور اپنی لونڈیوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کراتا تھا۔
2۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرم ہی میں قتل کردینے کا حکم دیا۔
اگرچہ حرم میں آنے والا امن کا حق دار ہے لیکن اس حدیث کے مطابق ابن خطل کا قتل مخصوص ہے نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”مجھے کچھ وقت کے لیے حرم میں لڑائی کی اجازت دی گئی۔
اس کے بعد قیامت تک کسی کو حرم کی حرمت پامال کرنے کی اجازت نہیں۔
“ (صحیح البخاري، جزاء الصید، باب: 1834)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3044