🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ ایک روایت میں ہے کہ حضرت علی ؓ کا نکاح ثانی اس طرح ممکن ہے کہ...
حدیث حاشیہ:
1۔
ایک روایت میں ہے کہ حضرت علی ؓ کا نکاح ثانی اس طرح ممکن ہے کہ وہ میری بیٹی کو طلاق دے کر ابوجہل کی بیٹی سے نکاح کرلے۔
(صحیح البخاري، النکاح، حدیث: 5230)
اس کے بعد حضرت علی ؓنے ابوجہل کی بیٹی سے نکاح کا ارادہ ترک کردیا۔
(صحیح البخاري، الفضائل، حدیث: 3729)
2۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوجہل کی بیٹی اور اپنی لخت جگت دونوں کو نہ جمع کرنے کی دوعلتیں بیان کی ہیں:
۔
ایسا کرنے سے مجھے تکلیف ہوگی جوشرعاً حرام ہے۔
۔
ایسا کرنے سے میری بیٹی کا دین خراب ہوگا۔
اس آخری علت کامفہوم یہ ہے کہ سوتن کی طرف سے اسے جو تکلیف ہوگی وہ اس کے دین کو بگاڑ دے گی اور وہ اس پر صبر نہیں کرسکے گی۔
3۔
حضرت مسور ؓنے یہ قصہ اس لیے بیان فرمایا کہ رسول اللھ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی کی دلجوئی فرمائی اور اس طرح میں بھی آپ کی دلجوئی کرنا چاہتا ہوں۔
اس بنا پر یہ تلوارمجھے دے دو، میں اس کی حفاظت کروں گا۔
4۔
حافظ ابن حجر ؒ لکھتے ہیں:
یہ وہی ذوالفقار نامی تلوار تھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غزوہ بدر میں بطور غنیمت ملی تھی اور غزوہ احد کے موقع پر اس کے متعلق ایک خواب بھی دیکھا تھا۔
(جامع الترمذي، السیر، حدیث: 1561و فتح الباري: 257/6)
وہ تلوار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات سے پہلے حضرت علی ؓکو دے دی، پھر وہ ان کی اولاد کی طرف منتقل ہوگئی۔
اس طرح اس میں وراثت وغیرہ کا سلسلہ جاری نہیں ہوا۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3110