الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ امام بخاری ؒنے مذکورہ روایت لا کر اس امر کو تقویت دی ہے کہ انصاری نے...
حدیث حاشیہ:
1۔
امام بخاری ؒنے مذکورہ روایت لا کر اس امر کو تقویت دی ہے کہ انصاری نے اپنے لڑکے کا نام قاسم رکھنا چاہا تھا تاکہ لوگ اسے ابو القاسم کی کنیت سے یاد کریں مگر انصارنے اس کی مخالفت کی تو رسول اللھ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کردار کی تحسین فرمائی۔
بعض روایات میں ہے کہ انصاری نے اپنے بچے کا نام محمد رکھنا چاہا تھا، لیکن یہ روایت مرجوح ہے۔
بہرحال یہ ممانعت صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی تک محدود تھی۔
2۔
اس امر میں اختلاف ہے کہ خمس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے حصے کے مالک تھے یا آپ صرف تقسیم کرنے والے تھے؟ امام بخاری ؒ کا موقف ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے مالک نہیں بلکہ اس کی تقسیم آپ کے ذمے ہوتی تھی۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3115