الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ عطا کرنے والا اور منع کرنے والا صرف اللہ...
حدیث حاشیہ:
1۔
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ عطا کرنے والا اور منع کرنے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو حکم ہوتا آپ اس کے مطابق عمل کرتے۔
2۔
اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اموال غنیمت کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ اس کی تقسیم امر الٰہی، یعنی اللہ کے حکم کے مطابق میرا کام ہے۔
دینے والا اللہ تعالیٰ ہے، اس لیے جس کو جو کچھ مل جائے اسے بخوشی قبول کرلے اور جو ملے گا اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذاتی کوئی عمل دخل نہیں ہوگا بلکہ وہ عین اس حق کے مطابق ہوگا جو اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ ہے۔
3۔
امام بخاری ؒ نے اس حدیث سے یہ ثابت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مال خمس کے مالک نہیں تھے بلکہ آپ صرف قاسم تھے اور تقسیم بھی امرالٰہی کے مطابق کرتے تھے۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3117