الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ تمام حلال، اموال اللہ کے مال ہیں، ان میں فضول خرچی کرنا گناہ عظیم ہے لیکن...
حدیث حاشیہ:
1۔
تمام حلال، اموال اللہ کے مال ہیں، ان میں فضول خرچی کرنا گناہ عظیم ہے لیکن یہاں مال غنیمت کے متعلق تنبیہ کی گئی ہے۔
2۔
امام بخاری ؒ نے اشارہ فرمایاہے کہ مال غنیمت ناحق طور پر حاصل کرنا دخول جہنم کاباعث ہے۔
شریعت نے اسے جس طرح تقسیم کیا ہے، ویسے ہی اسے حاصل کرنا چاہیے اور اس کی تقسیم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سونپی گئی ہے۔
اور آپ کے بعد یہ ذمہ داری حاکم وقت کی ہے۔
3۔
"خوض ناحق" سے مراد دوچیزیں ہیں:
ایک یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عادلانہ طریقے کے خلاف تقسیم کامطالبہ کرنا اوردوسرا یہ کہ آپ کی تقسیم سے ہٹ کر غنیمت کا مال حاصل کرنا۔
بہرحال اس حدیث کےپیش نظر حاکم وقت کا یہ فرض ہے کہ وہ قومی خزانے کو فضول کاموں میں صرف نہ کرے بلکہ اسے چاہیے کہ وہ عدل وانصاف کے مطابق صحیح مصرف میں خرچ کرے تاکہ قیامت کے دن ذلت اور رسوائی سے محفوظ رہے۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3118