الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ رسول اللہ ﷺ نے صلح حدیبیہ کے وقت کفار قریش سے دس سال تک جنگ بندی...
حدیث حاشیہ:
1۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صلح حدیبیہ کے وقت کفار قریش سے دس سال تک جنگ بندی کا معاہدہ کیا تھا۔
اس دوران میں ابوسفیان قریشی قافلے کے ہمراہ شام کے علاقے میں گئے ہوئے تھے۔
2۔
تفصیلی روایت میں ہرقل کا یہ قول مذکور ہے۔
”پیغمبر عہد شکنی نہیں کرتے۔
“ امام بخاری ؒ نے اس حدیث سے وعدہ پوراکرنے کی فضیلت ثابت کی ہے کہ عہد کا پوراکرنا حضرات انبیاء ؑ کی خصلت ہے اور عہد شکنی ہرامت میں قبیح اور مذموم رہی ہے اور انبیائے كرام ؑ سابقین نے اس سے منع کیا ہے۔
دغا بازی اور عہد شکنی رسولوں کی صفات سے نہیں کیونکہ وہ تو ہمیشہ عہد کی پاسداری کرتے اور اسے اچھی نظر سے دیکھتے تھے۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3174