الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ ان تمام احادیث میں کسی نہ کسی حوالے سے سورج اور چاند کا ذکر آیاہے اس...
حدیث حاشیہ:
1۔
ان تمام احادیث میں کسی نہ کسی حوالے سے سورج اور چاند کا ذکر آیاہے اس لیے امام بخاری ؒ نے انھیں بیان فرمایاہے۔
چونکہ یہ تمام انقلابات قدرت الٰہی کے تحت ہوتے رہتے ہیں لہٰذا ایسے مواقع پر خصوصیت کے ساتھ اللہ کو یاد کرنا نماز پڑھنا اور صدقہ و خیرات کرنا ایمان کی ترقی کا باعث ہے۔
2۔
دور حاضر میں چاند اور سورج کے گرہن کی جو وجہ بیان کی جاتی ہے کہ سورج اور چاند کے درمیان زمین حائل ہو جاتی ہے وہ شان قدرت ہی کا مظاہرہ ہے لہٰذا قرآن و حدیث میں کہیں بھی تضاد اور اختلاف نہیں ہے دراصل اللہ تعالیٰ انھیں بے نور کر کے اہل دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ اگر ایسی فرمانبردار اور تابع فرمان مخلوق کو بے نور کیا جا سکتا ہے تو انسان جو سراسر نا فرمانی اور طغیانی میں مصروف ہیں انھیں بھی کسی وقت صفحہ ہستی سے مٹایا جا سکتا ہے۔
دوسرا سبق یہ ہے کہ یہ دونوں اس قابل نہیں کہ انھیں معبود کا درجہ دیا جائے اور انھیں سجدہ کیا جائے بلکہ سجدے کے لائق صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے جس نے انھیں پیدا فرمایا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿لَا تَسْجُدُوا لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَهُنَّ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ﴾ ”تم سورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو بلکہ صرف اللہ کو سجدہ کرو جس نے انھیں پیدا کیا ہے اگر تمھیں اس کی عبادت کرنا منظور ہے۔
“ (حم السجدة: 37)
مقصد یہ ہے کہ سورج اور چاند دونوں عروج و زوال سے دوچار ہوتے رہتے ہیں وہ الٰہ نہیں ہو سکتے لہٰذا تم اگر فی الواقع اللہ کی عبادت کرنا چاہتے ہو تو براہ راست اللہ کی عبادت کرو جو ان کا خالق اور مالک ہے۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3204