الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ اس حدیث کا یہ مطلب قطعاً نہیں کہ مقتدی کو سمع اللہ لمن حمدہ نہیں کہنا...
حدیث حاشیہ:
1۔
اس حدیث کا یہ مطلب قطعاً نہیں کہ مقتدی کو سمع اللہ لمن حمدہ نہیں کہنا چاہیے بلکہ امام کی اتباع کا تقاضا ہے کہ مذکورہ ذکر امام کے ساتھ ہونا چاہیے جیسا کہ آمین امام کے ساتھ کہی جاتی ہے۔
نماز میں امام کی متابعت کی جاتی ہے، مخالفت اور مسابقت سخت منع ہے۔
امام سے موافقت صرف دو امور میں ہے:
ایک آمین کہنے میں اور دوسرے سمع اللہ لمن حمدہ کہنے میں۔
اس موافقت کی فضیلت یہ ہے کہ اس سے سابقہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
2۔
امام بخاری ؒ کا مقصد فرشتوں کا وجود اور ان کی کارکردگی ثابت کرنا ہے۔
واللہ أعلم۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3228