🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ حافظ ابن حجر ؒ فرماتے ہیں: مذکورہ حدیث واضح دلیل ہے کہ جنت اور دوزخ اس...
حدیث حاشیہ:
1۔
حافظ ابن حجر ؒ فرماتے ہیں:
مذکورہ حدیث واضح دلیل ہے کہ جنت اور دوزخ اس وقت موجود ہیں اور وہ ان کے اہل کو روزانہ صبح و شام دکھائی جاتی ہیں۔
جنت اور جہنم میں مکمل داخلہ تو قیامت کے دن حساب کے بعد ہوگا۔
ایک روایت میں ہے:
یہاں تک کہ اسے قیامت کے دن اٹھایا جائے گا۔
(فتح الباري: 389/6)
2۔
فرعون اور آل فرعون کے متعلق قرآن کریم کی صراحت ہے:
”وہ صبح وشام آگ پر پیش کیے جاتے ہیں اور جس دن قیامت قائم ہوگی تو حکم ہوگا کہ آل فرعون کو شدید ترین عذاب میں داخل کرو۔
“ (المؤمن: 40/46)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3240