🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ دنیا کی آگ دوزخ کی آگ کا سترواں حصہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ساری...
حدیث حاشیہ:
1۔
دنیا کی آگ دوزخ کی آگ کا سترواں حصہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ساری دنیا کی آگ جسے لوگ جلاتے ہیں اگر اسے جمع کیا جائے تو یہ دوزخ کی آگ کا ایک حصہ ہوتی ہے اور دوزخ کی آگ اس آگ سے ستر گنا زیادہ گرم ہے بلکہ مسند احمد کی روایت کے مطابق دوزخ کی آگ دنیا کی آگ کے مقابلے میں سو درجے زیادہ اپنے اندر جلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
(مسند أحمد: 379/2)
2۔
واضح رہے کہ دنیوی آگ کی بعض اقسام ایسی ہیں کہ چند منٹوں میں لوہےکو پانی بنا کر پگھلا دیتی ہیں أعاذنا اللہ منها مسند حمد کی مرفوع روایت میں ہے۔
اگر اس آگ کو پانی میں دوبارہ ٹھنڈا نہ کیا جاتا تو تم اس سے فائدہ نہ اٹھا سکتے۔
(مسند أحمد: 244/2)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3265