🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ حافظ ابن حجر ؒ نے لکھا ہے: اس عنوان کا حذف کردینا بہتر ہے کیونکہ مذکورہ...
حدیث حاشیہ:
1۔
حافظ ابن حجر ؒ نے لکھا ہے:
اس عنوان کا حذف کردینا بہتر ہے کیونکہ مذکورہ حدیث کے علاوہ دیگر آگے آنے والی احادیث کا اس عنوان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
(فتح الباري: 434/6)
حالانکہ ہم پہلے وضاحت کرآئے ہیں کہ اس طرح کے عنوان بنیادی نہیں بلکہ اضافی ہیں جو کسی خاص فائدے کے پیش نظر قائم کیے جاتے ہیں۔
بنیادی طور پر ان احادیث کا گزشتہ عنوان ہی سےتعلق ہے کیونکہ امام بخاری ؒ کا ایک اصل مقصد ان احادیث کو بیان کرنا ہے جن میں کسی نہ کسی حوالے سے حیوانات کاذکر ہے، چنانچہ اس حدیث میں مکھی کاذکرہے، البتہ اس کی عجیب وغریب عادت سے آگاہ کرنے کے لیے ایک اضافی عنوان قائم کردیا ہے۔
2حضرت ابوسعید خدری ؓ سے مروی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”مکھی کے ایک پر میں زہر اوردوسرے میں تریاق ہے،اس لیے جب کسی کھانے کی چیز میں مکھی گرجائے تو اسے ڈبولیاجائے۔
وہ زہر والے پر کو نیچے اور شفا والے کو اوپر رکھتی ہے۔
“ (سنن ابن ماجة، الطب، حدیث: 3505)
طب جدید نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ مکھی کے ایک پر میں زہر اور دوسرے میں تریاق ہے اگرچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی فرنگی طب کی تصدیق کا محتاج نہیں، تاہم حدیث پر اعتراض کرنے والوں کو آئینہ دکھایا جاسکتا ہے۔
3۔
اللہ تعالیٰ کی مخلوقات میں اس طرح کے عجائبات بے شمار ہیں جیسا کہ شہد کی مکھی کے پیٹ میں شہد اور اس کے ڈنگ میں زہر ہے اژدھے کے منہ میں زہر بھی ہے اور تریاق بھی ہے۔
لیکن افسوس ہے کہ آج کل روشن خیال طبقہ ایسی احادیث کا مذاق اڑاتا ہے، حالانکہ وہ حقائق سے بالکل ناواقف اور جدید معلومات سے کورے ہیں۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3320