🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «فِي غَزْوَةِ تَبُوك» یہ غزوہ رجب 9 ہجری میں رومیوں کے خلاف ہوا مگر لڑائی کی...
� لغوی تشریح:
«فِي غَزْوَةِ تَبُوك» یہ غزوہ رجب 9 ہجری میں رومیوں کے خلاف ہوا مگر لڑائی کی نوبت نہیں آئی۔ تبوک حجاز کے شمال میں فلسطین کے قریب ایک جگہ ہے۔
«مُؤْخَرَةِ» ”میم“ پر ضمہ، ”ہمزہ“ ساکن اور ”خا“ پر فتحہ یا کسرہ دونوں ہو سکتے ہیں۔ اور ”ہمزہ“ پر فتحہ اور ”خا“ پر تشدید اور فتحہ یا کسرہ دونوں جائز ہیں، نیز ”میم“ پر فتحہ اور ”واؤ“ پر سکون، ہمزہ کے بغیر اور ”خا“ کے نیچے کسرہ بھی درست ہے۔ یہ کجاوے کی وہ لکڑی ہوتی ہے جس کے ساتھ سواری کرنے والا ٹیک لگاتا ہے۔
«الرَّحْل» کجاوہ وغیرہ جو اونٹ کی پشت پر رکھا جاتا ہے۔

فائدہ:
احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نمازی کے سامنے سترہ ہونا چاہیے۔ سترے کی اونچائی اتنی ہونی چاہیے جتنی اونٹ کے کجاوے کے پچھلے حصے کی لکڑی ہوتی ہے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 181