🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ اہل یمن سے قبیلہ حمیر، کندہ اور ہمدان وغیرہ کا نسب قحطان تک پہنچتا ہے۔ پھرقحطان...
حدیث حاشیہ:
1۔
اہل یمن سے قبیلہ حمیر، کندہ اور ہمدان وغیرہ کا نسب قحطان تک پہنچتا ہے۔
پھرقحطان حضرت اسماعیل ؑ کی اولاد سے ہے یا نہیں اس میں اختلاف ہے۔
بہرحال قرب قیامت کے وقت ایک قحطانی بادشاہ ہوگا جو لوگوں کو اپنی لاٹھی سے ہانکے گا۔
اس کامطلب یہ ہے کہ وہ لوگوں کو اپنی رعیت بنائے گا جیسے چرواہا اپنی بکریوں کو مسخر کرتا ہے۔
صحیح مسلم میں ایک روایت ہے:
”دنیا ختم نہ ہوگی حتی کہ ایک شخص دنیا کامالک ہوگا۔
جسے جہجاہ کہا جائےگا۔
“ (صحیح مسلم، الفتن، حدیث: 7309(2911)
ممکن ہے قحطانی کانام جہجاہ ہو۔
2۔
یہ شخص حضرت مہدی ؒ کے بعد آئے گا اور انھی کے نقش قدم پر چل کر حکومت کرے گا۔
بعض روایات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ بیس سال تک حکومت کرے گا۔
یہ حدیث رسول اللہ کی ایک پیشین گوئی ہے جس کا وقوع ابھی تک نہیں ہوا۔
واللہ أعلم۔
(فتح الباري: 667/6)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3517