🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ حضرت انس ؓ سے مروی یہ چار احادیث امام بخاری ؒ نے بیان کی ہیں اور...
حدیث حاشیہ:
1۔
حضرت انس ؓ سے مروی یہ چار احادیث امام بخاری ؒ نے بیان کی ہیں اور ہر ایک میں علیحدہ علیحدہ واقعے کاذکر ہے۔
تھوڑے سے پانی کو زیادہ کرنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان سے پانی پھوٹنے کا معجزہ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہے،آپ کے علاوہ کسی اور نبی کو یہ معجزہ نہیں ملا۔
یہ پانی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں سے ہی نکل رہا تھا یا بذات خود پانی زیادہ ہورہا تھا لیکن انگلیوں سے جوش مار کر بہہ رہا تھا۔
گوحضرت موسیٰ ؑنے پتھر پر لاٹھی مارکراس سے پانی جاری کیا تھا لیکن پتھروں سے طبعاً پانی نکلتا رہتا ہے،ان سے چشمے پھوٹتے رہتے ہیں،ہاتھ کی انگلیوں سے پانی بہہ نکلنا عجیب تر ہے،اس لیے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس معجزے کو حضر موسیٰ ؑ کے معجزے پر فوقیت حاصل ہے۔
2۔
واضح رہے کہ ان احادیث کو حضر ت انس ؓ سے بیان کرنے والے ان کے چار مختلف شاگرد ہیں۔
پہلی حدیث قتادہ سے،دوسری اسحاق سے،تیسری حسن سے اور چوتھی حمید سے ہے۔
ان کے متن،تعین مکان اور تعداد اشخاص میں مغایرت ہے۔
یہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ ایک واقعہ نہیں بلکہ مختلف واقعات ہیں۔
امام بخاری ؒکے انداز سے یہی معلوم ہوتا ہے۔
واللہ أعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3574