🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ اس اعرابی نے رسول اللہ ﷺ کی بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا: یہ بخار تو...
حدیث حاشیہ:
1۔
اس اعرابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا:
یہ بخار تو اسے قبر تک پہنچائے گا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”ہاں اب ایسا ہی ہو گا“ چنانچہ آپ کے ارشاد کے مطابق وہ اسی بخارسے فوت ہو گیا۔
امام بخاری ؒنے اس حدیث سے ایک دوسری روایت کی طرف اشارہ کیا ہے کہ وہ اعرابی دوسرے دن مر گیا جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا۔
"(المعجم الکبیر للطبراني: 306/7)
2۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ اور نبوت کی دلیل ہے کہ جیسا آپ نے فرمایا ویسا ہی ہوا۔
3۔
اس اعرابی کا نام قیس تھا۔
واللہ أعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3616