🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ کسریٰ ایران کے بادشاہ کا لقب تھا جبکہ روم کے بادشاہ کو قیصر کہا جاتا تھا۔...
حدیث حاشیہ:
1۔
کسریٰ ایران کے بادشاہ کا لقب تھا جبکہ روم کے بادشاہ کو قیصر کہا جاتا تھا۔
2۔
جب قریش مسلمان ہو گئے تو انھوں نے اس خطرے کا اظہار کیا کہ اسلام لانے کی وجہ سے عراق اور شام میں ان کی تجارت ختم ہو جائے گی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فرمایا:
عراق اور شام میں کسریٰ اور قیصر کی حکومت نہیں رہے گی چنانچہ حضرت عمر ؓ کے دور میں کسریٰ کی حکومت صفحہ ہستی سے مٹ گئی کیونکہ اس کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا فرمائی تھی کہ اس کی سلطنت ٹکڑے ٹکڑے ہو کر ختم ہو جائے گی۔
(صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4424)
اسی طرح قیصر بھی شام سے شکست کھا کر بھاگ نکلا۔
بہر حال ان دونوں کی حکومت ختم ہو گئی اور ان کے خزانے غزوات میں خرچ ہوئے۔
3۔
یہ بھی ایک غیب کی خبر تھی جو حرف بہ حرف پوری ہوئی۔
ان کا رعب اور دبدبہ خاک میں مل گیا اور اسلام کا بول بالا ہوا۔
یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ اور آپ کی نبوت کی دلیل ہے۔
واللہ أعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3618