🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث سے بھی حضرت عمر ؓ کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ حضرت علی ؓ کی گواہی...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے بھی حضرت عمر ؓ کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔
حضرت علی ؓ کی گواہی ہے کہ کہ اس وقت حضرت عمر کا عمل وکردار تمام لوگوں سے افضل تھا اور آپ فرماتے ہیں:
میں ان جیسے اعمال لے کر اللہ کے ہاں حاضرہونا پسند کرتا ہوں۔
پھر تمام حاضرین اس وقت حضرت عمر ؓ کے لیے دعائے مغفرت کررہے تھے۔
حضرت علی کا یہ بھی یقین تھا کہ حضرت ابوبکروعمر ؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حجرہ شریف میں یاجنت میں اکھٹے ہوں گے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3685