🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ یہ حدیث حضرت علی ؓ کی فضیلت اور ان کے بلند مرتبے پر دلالت کرتی ہے...
حدیث حاشیہ:
1۔
یہ حدیث حضرت علی ؓ کی فضیلت اور ان کے بلند مرتبے پر دلالت کرتی ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود چل کر انھیں لینے گئے اور ان کی کمر سے گردوغبار کو صاف کیا اور ان پر شفقت ومہربانی کرتے ہوئے انھیں راضی کرنا چاہا۔
2۔
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ غضب ناک انسان سے نرم رویہ اختیار کرنا چاہیے تاکہ اس کا غصہ جاتارہے۔
3۔
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی ؓ کو پہلی مرتبہ اس کنیت سے یا دکیا،جبکہ حضرت عمار بن یاسر ؓ کہتے ہیں کہ غزوہ عسرہ میں حضرت علی ؓ ایک کھجور کے نیچے سوئے ہوئے تھے اور ان کی کمر پر مٹی لگی ہوئی تھی،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں بیدار کرتے ہوئے فرمایا:
”اے ابوتراب!اٹھو۔
“ اگریہ واقعہ صحیح ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے بھی انھیں مذکور کنیت سے یاد کیاتھا۔
(فتح الباري: 93/7)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3703