🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: ان احادیث میں امام بخاری ؒ نے عنوان کے دوسرے جز کو ثابت کیا ہے۔ کہ رسول...
حدیث حاشیہ:
ان احادیث میں امام بخاری ؒ نے عنوان کے دوسرے جز کو ثابت کیا ہے۔
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قرابت داروں سے محبت کرناایمان کا تقاضا ہے۔
ان قرابت داروں میں سرفہرست حضرت سیدہ فاطمہ ؓ ہیں۔
انھیں بلاوجہ ناراض کرنا گویا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناراض کرناہے،اس لیے انھیں خوش رکھنے کے لیے انتہائی کوشش کی جائے،پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش گوئی کے طور پر فرمایا:
میرے اہل بیت میں سب سے پہلے سیدہ فاطمہ ؓ مجھ سے ملاقات کریں گی،چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے چھ ماہ بعد سیدہ فاطمہ ؓوفات پاگئیں۔
اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی حرف بحرف پوری ہوئی۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3716