الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ اس روایت میں کچھ تسامح اور اختصار ہے قیافہ شناس حضرت عائشہ ؓ کی موجود گی...
حدیث حاشیہ:
1۔
اس روایت میں کچھ تسامح اور اختصار ہے قیافہ شناس حضرت عائشہ ؓ کی موجود گی میں نہیں آیا تھا بلکہ وہ مسجد نبوی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خامت میں حاضر ہوا جبکہ حضرت اسامہ ؓ اور زید ؓ دونوں باپ بیٹا مسجد ہی میں لیٹے ہوئے تھے تو قیافی شناس نے وہ بات کہی جس کا حدیث میں ذکر ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس واقعے کی اطلاع باہر سے آکر دی جیسا کہ حدیث کے آخری الفاظ سے ثابت ہو رہا ہے چنانچہ ایک روایت میں صراحت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خوشی خوشی حضرت عائشہ ؓ کے پاس تشریف لائے اور مجرززمدلجی کا واقعہ بیان کیا۔
(صحیح البخاري، المناقب، حدیث: 3555)
2۔
دراصل حضرت زید بن حارثہ ؓ کا رنگ سفید تھا جبکہ ان کے بیٹے اسامہ ؓ کا رنگ سیاہ تھا اس وجہ سے منافقین طعنہ دیتے تھے کہ حضرت اسامہ حضرت زید ؓ کے بیٹے نہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اگرچہ ان کے نسبت میں کوئی شک نہیں تھا لیکن قیافہ شناس کی بات سے خوش ہوئے کیونکہ اس سے منافقین کے غلط پروپیگنڈے کی تردید ہوئی تھی۔
اس بات کی اطلاع آپ نے حضرت عائشہ ؓ کو دی۔
(عمدة القاري: 300/11)
3اس حدیث سے یہ ثابت کرنا مقصود ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت زید بن حارثہ ؓ سے محبت تھی تو قیافہ شناس کی اس بات سے خوش ہوئے چنانچہ جب آپ غزوہ موتہ میں شہید ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3731