🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کی سیرت وعادات میں رسول اللہ ﷺ کے اخلاق وکردار کی جھلک...
حدیث حاشیہ:
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کی سیرت وعادات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق وکردار کی جھلک نمایاں تھی۔
آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت قریب تھے،چنانچہ جامع ترمذی میں یہ الفاظ زائدہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام ؓ اس بات کو بخوبی جانتے تھے کہ اللہ کی عبادت کے اعتبار سے حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کو بڑی قرب حاصل ہے۔
(جامع الترمذي، المناقب، حدیث: 3807)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3762