الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ حضرت فاطمہ ؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں۔ پندرہ...
حدیث حاشیہ:
1۔
حضرت فاطمہ ؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں۔
پندرہ سال کی عمر میں حضرت علی ؓ سے ان کی شادی ہوئی۔
2۔
اس حدیث میں حضرت فاطمہ کی بہت بڑی فضیلت بیان ہوئی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں اپنے جسم اطہر کا حصہ قراردیا اور ان کی ناراضی کو اپنی ناراضی کہا ہے۔
اس سے علامہ سہیلی نے استنباط کیا ہے کہ حضرت فاطمہ ؓ کو بُرا بھلا کہنا کفر ہے کیونکہ بُرا بھلا کہنے والے پر سیدہ ناراض ہوں گی اور آپ کو ناراض کرنا گویا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناراض کرنا ہے۔
اس طرح آپ کی ناراضی کفر ہے،لہذا فاطمہ ؓ کو ناراض کرنا بھی کفر ہے۔
لیکن یہ استدلال محل نظر ہے۔
(فتح الباري: 133/7)
3۔
ایک روایت میں ہے کہ خواتین جنت میں افضل حضرت خدیجہ ؓ اور سیدہ فاطمہ ؓ بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
(مسند أحمد: 293/1، رقم: 2668)
ایک اور حدیث میں ہے کہ خواتین جنت کی سردار سید ہ فاطمہ ؓ ہوں گی۔
(صحیح البخاري، المناقب، حدیث: 3624)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سیدہ فاطمہ ؓ تمام عورتوں سے افضل ہیں۔
(فتح الباري: 175/7)
ہمارا رجحان یہ ہے کہ اس سلسلے میں توقف کیاجائے،ہر ایک کسی نہ کسی سلسلے میں وجہ فضیلت حاصل ہے اگرچہ جگر گوشہ ہونے میں دوسرا کوئی شریک نہیں۔
اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ہمیں ان کی میعت ورفاقت نصیب کرے اورجنت الفردوس میں ہم سب کو اکھٹا کردے۔
آمین

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3767