🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ اس حدیث سے امام بخاری ؒ نے تقریباً گیارہ مسائل کا استنباط کیا ہے جو آپ...
حدیث حاشیہ:
1۔
اس حدیث سے امام بخاری ؒ نے تقریباً گیارہ مسائل کا استنباط کیا ہے جو آپ کی باریک بینی کی واضح دلیل ہے۔
2۔
وہ ہار حضرت اسماء ؓ کا تھا، اس لیے آپ فکر مند زیادہ تھیں تاہم جب اونٹ کو اٹھایا تو وہ اس کے نیچے سے مل گیا۔
3۔
اس حدیث سے حضرت عائشہ ؓ اور آپ کے خانوادے کی فضیلت مقصود ہے کہ ان سے مسلمانوں کو ہمیشہ فوائدوثمرات ہی ملتے آئے ہیں۔
یہ حدیث پہلے(3672)
گزرچکی ہے وہاں قدرے تفصیل ہے، اس کا بنظر غائر مطالعہ کرلیا جائے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3773