الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ اس مقام پر جو انصار کے گھرانوں میں خیر و برکت کا ذکر ہوا ہے وہ...
حدیث حاشیہ:
1۔
اس مقام پر جو انصار کے گھرانوں میں خیر و برکت کا ذکر ہوا ہے وہ مجموعی طور پر ہے۔
اگر خصوصیت کے ساتھ ہر فرد کو دیکھا جائے تو بنو ساعدہ کے بعض افراد بنو نجار کے بعض اشخاص سے افضل ہوں گے چنانچہ حضرت اسید بن حضیر سعد بن معاذ ؓ اور عباد بن بشر ؓ اشبلی ہونے کے باوجود بہت سے بنو نجار کے افراد سے افضل ہیں قبل ازیں روایت میں تھا کہ حضرت سعد بن عباد ؓ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کرنا چاہا تھا مگر وہ اپنے بھتیجے کے کہنے سے رک گئے اور اپنے خیال سے رجوع کر لیا اور اس روایت میں ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے اور آپ سے عرض کی؟ ان دونوں روایات میں تطبیق کی یہ صورت ہے کہ پہلے وہ اپنے خیال سے رک گئے بعد میں جب اتفاقاً ملاقات ہوئی تو آپ سے عرض کیا ہو گا۔
(فتح الباري: 148/7)
2۔
واضح رہے کہ فضیلت میں مذکورہ درجہ بندی قبولیت اسلام میں سبقت نصرت دین میں اولیت اور دل و جان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر فدائیت کی بنیاد پر ہے۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3791