الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ یمن میں خشعم قبیلے کا یہ بت کدہ ذوالخلصہ کے نام سے مشہور تھا اور مخالفین...
حدیث حاشیہ:
1۔
یمن میں خشعم قبیلے کا یہ بت کدہ ذوالخلصہ کے نام سے مشہور تھا اور مخالفین اسلام نے اسے اپنی منفی سرگرمیوں کے لیے مرکز کی حیثیت دے رکھی تھی، اس لیے اسے ختم کرنا بہت ضروری تھا۔
2۔
حضرت جریر بن عبداللہ ؓ بہت ہی بہادر انسان تھے، دل میں توحید کا جذبہ موجزن تھا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی منشا پاکر انھوں نے قبیلہ احمس کے سرداروں کو ساتھ لے کر اسے زمین بوس کردیا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے ڈھیروں دعائیں کیں۔
3۔
حضرت جریر ؓ کہتے ہیں کہ میں گھوڑےپر نہیں بیٹھ سکتا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے پر ہاتھ مارکردعا فرمائی:
”اے اللہ! اسے ثابت قدم کردے،اسے ہدایت یافتہ اور دوسروں کو ہدایت دینے والا بتادے۔
“ اس واقعے کی مزید تفصیل حدیث 3020 میں دیکھی جاسکتی ہے۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3823