🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ حضرت ہند ؓ بڑی عقل مند اور صاحب فراست خاتون تھیں۔ اس انداز گفتگو میں انھوں...
حدیث حاشیہ:
1۔
حضرت ہند ؓ بڑی عقل مند اور صاحب فراست خاتون تھیں۔
اس انداز گفتگو میں انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اورآپ کے اہل بیت کی بزرگی اورخاندانی وجاہت کی طرف اشارہ کیا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”تیری محبت میں مزید اضافہ ہوگا اور میرے متعلق جو غیظ وغضب سے اس میں مزید کمی آئے گی۔
“ 2۔
مقصد یہ ہے کہ زمانہ جاہلیت میں حضرت ہند ؓ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اورآپ کے گھرانے سے انتہائی نفرت تھی لیکن اسلام کی بدولت یہ نفرت وعداوت، محبت میں بدل گئی۔
اب کیفیت یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اورآپ کے گھرانے سے انتہائی نفرت تھی لیکن اسلام کی بدولت یہ نفرت وعداوت، محبت میں بدل گئی۔
اب کیفیت یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اورآپ کے گھرانے سے زیادہ کوئی گھر محبوب نہیں۔
اسلام کی بدولت طبیعت میں انقلاب آگیا۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3825