🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ ابوطفیل کی روایت میں ہے کہ تہبند اتارنے سے جب رسول اللہ ﷺ کا ستر کھل...
حدیث حاشیہ:
1۔
ابوطفیل کی روایت میں ہے کہ تہبند اتارنے سے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ستر کھل گیا توآواز آئی:
اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اپنے ستر کو چھپاؤ۔
اس سے پہلے اور اس کے بعد آپ کو ننگا نہیں دیکھا گیا۔
(فتح الباري: 185/7۔
وأخبار مکة للآزرقي: 194/1)
2۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نبوت سے پہلے بھی قبائح ورزائل سے محفوظ تھے اور اسی طرح نبوت کے بعد بھی اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہر قسم کی قباحت و رذالت سے محفوظ رکھا۔
(عمدة القاري: 543/11)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3829