الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ وہ عورت بڑی صاحب بصیرت اور عقلمند تھی۔ اسے پتہ تھا کہ وہ کثرت کلام کی...
حدیث حاشیہ:
1۔
وہ عورت بڑی صاحب بصیرت اور عقلمند تھی۔
اسے پتہ تھا کہ وہ کثرت کلام کی عادی ہے جیسا کہ حضرت ابو بکر ؓ نے اس کے طرز عمل پر تبصرہ فرمایا تھا، اس نے نذر مانی کہ خاموشی سے حج کرے گی اور یہ التزام اس کے لیے بہتر ہے۔
چونکہ یہ عمل شریعت میں جائز نہ تھا کیونکہ یہ دور جاہلیت کی یاد ہے کہ چپ کا روزہ رکھ کر حج کرتے تھے جیسا کہ کتب حدیث میں ابو اسرائیل کا واقعہ ہے جس نے نذرمانی تھی کہ وہ خاموش رہ کر حج کرے گا اور سواری سایہ دار چیز استعمال نہیں کرے گا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منع فرما دیا۔
اسی طرح حضرت ابو بکر ؓ نے بھی جاہلیت پر مبنی ایک امر کو ختم کرنے کا حکم دیا۔
2۔
حدیث میں امر صالح سے مراد اسلام ہے اور آئمہ کی بقا سے مراد یہ ہے کہ ان کی استقامت سے حدود قائم ہوں لوگوں کے حقوق محفوظ ہوں اور ہر چیز مناسب مقام پر ہو بہر حال جب تک قوم کے سردار اور حکمران دین اسلام پر ٹھیک ٹھیک چلتے رہیں گے تو دین اسلام باقی رہے گا بصورت دیگر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گا جیسا کہ آج اسلامی دنیا کا حال ہے کہ ان میں دین حق بے کس و بے سہارا ہے۔
اسلامی ممالک کے حکمران فروغ اسلام میں دلچسپی نہیں رکھتے صرف ایک سعودی حکومت ہے جسے ان حالات میں اسلام کی نشرو اشاعت کا خیال ہے اور اس میں دلچسپی رکھتی ہے۔
اللہ تعالیٰ تادیر اسے قائم رکھے آمین۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3834