🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ اس حدیث میں دور جاہلیت کی منظر کشی کی گئی ہے۔ زمانہ جاہلیت کے وہ مظالم...
حدیث حاشیہ:
1۔
اس حدیث میں دور جاہلیت کی منظر کشی کی گئی ہے۔
زمانہ جاہلیت کے وہ مظالم دکھانا مقصود ہیں جو اہل جاہلیت اپنی زبانوں اور اپنے کاموں سے غریبوں پر ڈھایا کرتے تھے چنانچہ اس حدیث میں ایک حبشی لونڈی کی اپنی آپ بیتی اور دردناک داستان بیان ہوئی ہے کہ انھوں نے ایک سرخ چمڑے کے ہار کے لیے اسے متہم کیا پھر اسے برآمد کرنے کے لیے اس کی شرمگاہ تک کی تلاشی لی گئی۔
یہ ایسا فعل جاہلیت ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔
2۔
حافظ ابن حجر ؒ کہتے ہیں کہ اس حدیث کے یہاں لانے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو اس جاہلیت کا آئینہ اور نمونہ دکھایا جائے جس کی اصلاح دین اسلام کی ہے۔
(فتح الباري: 191/7)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3835