🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ رسول اللہ ﷺ سے جنات کے قرآن سننے کا واقعہ کئی مرتبہ پیش آیا۔ بعض اوقات...
حدیث حاشیہ:
1۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جنات کے قرآن سننے کا واقعہ کئی مرتبہ پیش آیا۔
بعض اوقات حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ آپ کے ساتھ ساتھ اوربعض اوقات آپ موجود نہ تھے، اس لیے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کرتے رہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں بتایا کہ میں جنات کو قرآن سنانے گیا تھا۔
2۔
ایک روایت میں ہے کہ ایک درخت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جنات کے متعلق خبر دی تھی۔
وہ درخت کیکر کا تھا۔
(فتح الباري: 217/7)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3859