الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: ابو طالب نے رسول اللہ ﷺ کا بہت دفاع کیا۔ رسول اللہ ﷺ نے خود فرمایا کہ...
حدیث حاشیہ:
ابو طالب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بہت دفاع کیا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا کہ جب تک ابو طالب زندہ رہا قریش مجھے تکلیف پہنچانے سے خائف تھے۔
جب وہ فوت ہوا تو قریش کو ہمت ہوئی کہ آپ کو اذیت پہنچائیں حتی کہ ایک بےوقوف نے آپ کے سر مبارک پر مٹی ڈال دی تھی۔
بہر حال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوشش اور خواہش کے باوجود ابو طالب نے اسلام قبول نہیں کیا تاہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت سے اسے ہلکے عذاب میں رکھا جائے گا۔
(فتح الباري: 244/7)
روایت میں عبد اللہ بن ابی امیہ کا ذکر ہے وہ مسلمانوں کا سخت مخالف تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بغض رکھتا تھا لیکن فتح مکہ سے قبل اسلام قبول کیا اور طائف میں اللہ تعالیٰ نے اسے شہادت سے سرفراز فرمایا۔
(عمدة القاري: 593/11)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3884