🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس روایت کی تفصیل اس طرح ہے: حضرت عبدالرحمان بن عوف ؓ کہتے ہیں کہ میں غزوہ...
حدیث حاشیہ:
اس روایت کی تفصیل اس طرح ہے:
حضرت عبدالرحمان بن عوف ؓ کہتے ہیں کہ میں غزوہ بدر کے دن صف میں کھڑا تھا، اچانک مڑا تو کیا دیکھتا ہوں کہ میرے دائیں بائیں دو نوعمر جوان ہیں۔
میں دل میں تمنا کرنے لگا:
کاش! میرے دائیں بائیں کڑیل جوان ہوتے۔
اتنے میں ایک نے اپنے ساتھی سے چھپ کر مجھے کہا:
چچا جان! مجھے ابوجہل دکھائیں۔
میں نے کہا:
بھتیجے!تم اسے کیا کرو گے؟ اس نے کہا:
مجھے بتایا گیا ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتا ہے۔
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر میں نے اسے دیکھ لیا تو میرا وجود اس کے وجود سے الگ نہیں ہو گا یہاں تک کہ جس کی موت پہلے لکھی وہ مر جائے۔
حضرت عبدالرحمان ؓ کہتے ہیں:
مجھے اس کی دلیری پر تعجب ہوا۔
اتنے میں دوسرے شخص نے مجھے اشارے سے متوجہ ہو کر یہی بات کہی۔
میں نے چند لمحوں بعد دیکھا کہ ابوجہل لوگوں کے درمیان چکر لگا رہا ہے۔
میں نے اسے دیکھتے ہی کہا:
یہ ہے وہ ابوجہل جس کے متعلق تم مجھ سے ابھی ابھی پوچھ رہے تھے۔
یہ سنتے ہی وہ دونوں اپنی تلواریں لیے جھپٹ پڑے اور اسے مار کر قتل کر دیا، پھر پلٹ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”تم میں سے کس نے قتل کیا ہے؟“ دونوں نے کہا میں نے قتل کیا ہےآپ نے فرمایا:
”تم اپنی اپنی تلواریں صاف کر چکے ہو؟“ بولے نہیں۔
آپ نے دونوں کی تلواریں دیکھ کر فرمایا:
”تم دونوں نے اسے قتل کیا ہے۔
“ البتہ ابوجہل کا ساز و سامان معاذ بن عمرو بن جموح کو دیا۔
دونوں حملہ آوروں کا نام معاذ بن عمرو بن جموح اور معاذ بن عفراء ہے۔
(صحیح البخاري، فرض الخمس، حدیث: 3141)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 3964